اچھے دل سے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - محبت و خلوص کی جگہ۔ "چند روز کے واسطے میں آئی ہوں، کیوں اچھے دلوں سے برے دل کیے۔"      ( ١٩٣٠ء، راشدالخیری، حیات صالحہ، ٥٢ ) ٢ - خوشی اور رغبت سے۔  ہم اک اک سے اور اس کے اچھے سے لیں گے برے دل سے دے یا کہ اچھے سے لیں گے      ( ١٨٩٤ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ٧٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'اَچّھا' کی مغیرہ صورت'اَچّھے' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ حرف جار 'سے' آیا ہے۔

مثالیں

١ - محبت و خلوص کی جگہ۔ "چند روز کے واسطے میں آئی ہوں، کیوں اچھے دلوں سے برے دل کیے۔"      ( ١٩٣٠ء، راشدالخیری، حیات صالحہ، ٥٢ )